You are currently viewing جامعہ اردو اور الائیڈ بینک لمیٹڈ کے اشتراک سے شجر کاری مہم

جامعہ اردو اور الائیڈ بینک لمیٹڈ کے اشتراک سے شجر کاری مہم

کراچی(ڈیسک) دنیا بھر کے زیادہ تر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی روز بروز ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اس کی اہم وجوہات میں صنعتوں اور ٹریفک سے نکلنے والا دھواں،فضلہ،اور نقصان دہ عناصر یا زہر آلود اجزاء کا تحلیل ہوجانا شامل ہیں۔

اس کے باعث لاتعداد بیماریاں پیدا ہورہی ہیںأ ان خیالات کا اظہار وفاقی اردو یونیورسٹی کی  قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے  جامعہ اردو اور الائیڈ بینک لمیٹڈ کے اشتراک سے جامعہ اردوکے گلشن اقبال کیمپس میں ہونے والی شجر کاری مہم کے دوران پودا لگانے کے بعدگفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں چاہئے کہ اپنے ماحول کو آلودگی سے بچانے کیلئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی کے باعث ہونے والے نقصانات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا الائیڈ بینک کی جانب سے جامعہ میں مختلف اقسام کے 600پودے لگائے گئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔اس موقع پر قائم مقام رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم نے کہا کہ اپنے وطن کو سرسبز و شاداب رکھنے کیلئے شجر کاری مہم میں حصہ لینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ گلشن اقبال اور عبدالحق کیمپسز میں شجر کاری کی جارہی ہے تاکہ جامعہ کے ماحول میں مزید خوبصورتی پیدا ہو۔ ٹریژرار محمددانش احسان نے کہا کہ جامعہ میں ہونے والی شجر کاری سے ماحول خوشگوار ہوگااور ہماری صحت پر اس کے مثبت اثرات نمایاں ہوں گے۔اگر ہم سب اپنے حصے کا ایک پودا لگائیں تو ہمارا ملک سرسبز و شادات ہوسکتا ہے۔جامعہ میں شجرکاری مہم میں پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد،ٹریژار محمد دانش احسان اور الائیڈ بینک لمیٹڈکے گروپ ہیڈعدنان کمال نے بھی پودے لگائے جبکہ اس موقع پروفیسر ڈاکٹر زرینہ علی، ریجنل ہیڈالائیڈ بینک عبدالرحمن صدیقی،منہاس نسیم،عامر یوسف، رانا خالد محمود اور برانچ منیجر اشرف بروہی بھی موجود تھے۔

 

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.