ممبئی (ڈیسک) بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ثنا خان نے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو کے دوران اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ وہ بہت جلد دنیا کے سب سے خوبصورت احساس سے آشنا ہوں گی۔
شوبز اور فلم انڈسٹری سے کنارہ کر کے اسلام کی طرف راغب ہونے والی ثنا خان نے گزشتہ سال عالم دین مفتی انس سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔
ثنا خان نے بتایا کہ ماں بننا ان کے لیے دنیا کا سب سے پیارا احساس ہے اور وہ اس لمحے کے لیے بے قرار ہیں جب وہ قدرت کے اس عظیم ترین تحفے کو پانے کے قریب ہوں گی۔
انھوں نے بتایا کہ اس سال جون میں ان کے بچے کی پیدائش متوقع ہے ۔ ثنا خان نے اپنے شوہر کے ہمراہ فروری میں عمرے کی ادائیگی کے دوران اپنے مداحین کے لیے ایک اشارہ کیا تھا ، ان کا کہنا تھا کہ یہ عمرہ بہت مبارک ہے، اور کسی وجہ سے بہت خاص بھی ہے، جس کے بارے میں بہت جلد آپ کے ساتھ شیئر کروں گی۔
