You are currently viewing ثمر ہارون بلور کی 1 کروڑ سے زائد مالیت کی انگوٹھی چوری

ثمر ہارون بلور کی 1 کروڑ سے زائد مالیت کی انگوٹھی چوری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر مرحوم بشیر بلور کی بہو اور عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما ثمر ہارون بلور کی قیمتی انگوٹھی چوری ہوگئی۔
ثمر ہارون بلور نے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی انگوٹھی چوری ہونے پر تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرادیا ہے۔
مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ 4 قیراط ہیرے کی انگوٹھی ان کے مرحوم شوہر ہارون بشیر بلور نے انہیں تحفے میں دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ وہ انگوٹھی ایک فنکشن پر پہن کر گئی اور گھر آ کر اتار کر رکھی جو بعد میں اپنی جگہ پر موجود نہیں تھی۔
ثمر ہارون بلور کا مزید کہنا ہے کہ گھر میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ نہیں ہے صرف 5 ملازمین کام کرتے ہیں۔
مدعیہ کے مطابق ملازمین کو شامل تفتیش کرکے انگوٹھی برآمد کروائی جائے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.