نئی دہلی (ڈیسک) گزشتہ دنوں عالمی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی کھیل سے رٹائرمنٹ پر الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں ثانیہ مرزا ، ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک ، شو بز اور اسپورٹس سے تعلق رکھنے والی بہت سی شخصیات نے شرکت کی، تقریب میں ثانیہ کے قریبی عزیز بھی شریک ہوئے۔

تقریب میں اگر کسی شخصیت کی کمی محسوس کی گئی تو وہ ثانیہ مرزا کے شوہر شعیب ملک تھے۔
میڈیا پر تقریب کی تفصیلات ، وڈیوز اور تصاویر آنے پر ثانیہ کے مداحین نے آخر سوال اٹھا ہی دیا، لوگوں نے استفسار کیا کہ شعیب ملک کہاں ہیں، نظر نہیں آ رہے۔
پھر کسی نے جواب دیا کہ وہ پی ایس ایل کے میچز میں مصروف ہیں۔
ایک صارف نے تقریب میں دونوں سیلیبریٹرز کی شرکت کی خواہش کا اظہار کیا۔
ایک بھارتی صارف نے شعیب ملک کی غیر موجودگی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ پتی دیو جی پاکستان میں ہیں۔
