You are currently viewing ثانیہ مرزا کا فرنچ اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز مقابلوں کا بھی فاتحانہ آغاز، دوسرے راؤنڈ میں داخل

ثانیہ مرزا کا فرنچ اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز مقابلوں کا بھی فاتحانہ آغاز، دوسرے راؤنڈ میں داخل

  • Post author:
  • Post category:دنیا / کھیل
  • Post last modified:27/05/2022 15:04
  • Reading time:1 mins read

پیرس(ڈیسک)بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کے کروشین جوڑی دار آئیوان ڈوڈگ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں میں بھی فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔

سال کے دوسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہے۔ مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کے کروشین جوڑی دار آئیوان ڈوڈگ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف جرمن کھلاڑی لورا نٹالی سیگمنڈ اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سینٹیاگو گونزالیز ٹورے کو سٹریٹ سیٹس میں 6-7(4-7) اور 2-6سے ہرا کر نہ صرف میگا ایونٹ مکسڈ ڈبلز کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے راؤنڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ برازیلین جوڑی سے ہوگا۔