You are currently viewing ثانیہ مرزا ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ٹو اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز میں ایونٹ سے باہر

ثانیہ مرزا ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ٹو اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز میں ایونٹ سے باہر

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:10/01/2023 13:32
  • Reading time:1 mins read

ایڈیلیڈ (ڈیسک) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کی قزاخستان کی جوڑی دار اینا سرجیوینا ڈینیلینا ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ٹو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کے ابتدائی رائونڈ میں ہی شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔
ثانیہ مرزا اور ان کی ساتھی پلیئر کو آسٹریلیا کی اسٹروم ہنٹر اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار باربورا کریجکووا نے شکست دی۔
آسٹریلیا کے مشہور شہر ایڈیلیڈ میں جاری ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ٹو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میموریل ڈرائیو ٹینس سینٹرپر کھیلا جا رہا ہے۔
میگا ایونٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں آسٹریلیا کی اسٹروم ہنٹر اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار باربورا کریجکووا نے سخت مقابلے کے بعد بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کی قزاخستان کی جوڑی دار اینا سرجیوینا ڈینیلینا کو 6-3، 3-6 اور 6-10سے شکست دے دی۔
اس طرح ثانیہ اور اینا سرجیوینا ڈینیلینا کھیل سے باہر ہو گئیں جب کہ اسٹروم ہنٹر اور باربورا کریجکووا نے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔