You are currently viewing ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں

  • Post author:
  • Post category:دنیا / کھیل
  • Post last modified:02/02/2023 16:38
  • Reading time:1 mins read

دبئی (ڈیسک) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے درمیان چند ہفتوں سے سرگرم طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں۔
آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنے آخری میچ کے بعد ثانیہ مرزا اپنے گھر دبئی پہنچیں تو ان کے شوہر شعیب ملک نے ان کا پرجوش استقبال کیا جس پر ثانیہ ان کے گلے لگ کر ملیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کے بعد دونوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا ہونے کی افواہیں اپنی موت آپ مر گئیں، ثانیہ مرزا نے گزشتہ ہفتے اپنی رٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو جذبات کی رو میں ان کی آنکھیں بھرا گئیں۔
دبئی پہنچنے پر گھر والوں کی جانب سے ثانیہ مرزا کا شاندار استقبال کیا گیا ، اس موقع پر منعقدہ تقریب میں ان کے دوست، عزیز و اقارب ، ٹینس اسٹار اور کرکٹ کے کھلاڑی بھی موجود تھے۔
شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو گل دستہ پیش کیا جس پر انھوں نے اپنے شوہر کو گلے سے لگا کر بھرپور جواب دیا۔
ثانیہ نے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’جب آپ اپنے گھر آتے ہیں تو احساس ہوتا ہے کہ آپ کے پاس دنیا کے سب سے بہترین اہل خانہ اور دوست احباب ہیں۔ شکریہ‘۔
ثانیہ مرزا نے اپنے بھرپور استقبال پر کہا کہ میں اپنی ریسیپشن پر حیران ہوں۔