You are currently viewing تین اپریل کو جو کیا گیا وہ غیر آئینی تھا،عمران خان نے آئین کو سبوتاژ کیا

تین اپریل کو جو کیا گیا وہ غیر آئینی تھا،عمران خان نے آئین کو سبوتاژ کیا

اسلام آباد(ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف نے کہا ہے کہ تین اپریل کو جو کیا گیا وہ غیرآئینی تھا، عمران خان نے آئین کوسبوتاژکیا، تحریک انصاف نے بغاوت اورغداری کے الزامات لگائے ،معاشرے میں بہت زہر گھولا گیا ہے،عمران خان جھوٹا اور ابسیلوٹلی فراڈ ہے،پہلے بھی کہا اور اب بھی کہتا ہوں نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے فیصلے عوام کے سامنے لائے جائیں،آج پاکستان کو بچانا ہے تو آئین کی بالادستی کرنی ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ سپیکر کی رولنگ کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے،پوری قوم کی نظریں اس وقت عدالت عظمی پر ہیں،امید کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ اس کیس میں جلد فیصلہ دے گی،ججز پاکستان کے آئین اور سالمیت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہٹلر نازی تھا عمران نیازی ہے،آگ لگنے پر ہٹلر نے کمیونسٹ کو ذمہ دار کر قرار دے کر آئین کا خاتمہ کیا،ہٹلر والا کام عمران نیازی نے تین اپریل کو کیا،عمران خان نے تین اپریل کو جو کیا وہ غیر آئینی تھا،عمران خان نے آئین کو سبوتاژ کیا، تحریک انصاف والوں نے بغاوت اور غداری کے الزامات لگائے ،معاشرے میں بہت زہر گھولا گیا ہے،عمران خان جھوٹا اور ابسیلوٹلی فراڈ ہے،پہلے بھی کہا اور اب بھی کہتا ہوں نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے فیصلے عوام کے سامنے لائے جائیں،آج پاکستان کو بچانا ہے تو آئین کی بالادستی کرنی ہو گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کی معاشی تباہیاں اور بربادیاں بہت ہو گئی ہیں، معاشی بدحالی مہنگائی اور روزگاری نے پاکستان کو دہائیوں پیچھے دھکیل دیا ہے،قوم کو جو معاشی نقصان ہو رہا ہے اس سے بچانا ہے،ہر جگہ ان کا مقابلہ کریں گے ۔ شہباز شریف نے کہا کہ یہاں تو تھا پنجاب میں کونسا خط تھا،بدھ کو پنجاب اسمبلی کو تالے لگا دیئے گئے ،آئین اور قانون کی دھجیاں بکھیر دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین گروپ اور علیم خان گروپ کا مشکور ہوں،حمزہ شہباز کو 199 ووٹ ملے ہیں،حمزہ شہباز نے مقررہ ووٹوں سے 13 ووٹ زیادہ لیے۔