You are currently viewing تیل قیمتوں میں 7 روز بعد ردوبدل کا حکومتی پلان، پیٹرولیم ڈیلرز کی مخالفت

تیل قیمتوں میں 7 روز بعد ردوبدل کا حکومتی پلان، پیٹرولیم ڈیلرز کی مخالفت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز کی بجائے 7 روز بعد تبدیل کرنےکا پلان تیار کرلیا۔
اس سلسلے میں پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور اسٹیک ہولڈز سے مشاورت کے لیے خط جاری کردیا گیا، نئے پلان کے لیے اسٹیک ہولڈز سے 5 روز میں تجاوز طلب کی گئی ہیں۔
تاہم آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 7 روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے پلان کو مسترد کردیا ہے۔
چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ ہر ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین نہیں کیا جاسکتا ہم نے15 روز کی بجائے 30 روز پر قیمت کے تعین کی تجویز دی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کے تعین سے پمپس تباہ ہوجائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ ایسے فیصلے نہ کیے جائیں جس سے مسائل پیدا ہوں۔