You are currently viewing تیل قیمتوں میں اضافہ عوام کی کمر میں خنجر گھونپنے جیسا ہے، سابق سینیٹر

تیل قیمتوں میں اضافہ عوام کی کمر میں خنجر گھونپنے جیسا ہے، سابق سینیٹر

لاہور (نیوز ڈیسک) سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ تیل قیمتوں میں اضافہ متوسط طبقے کی کمر میں خنجر گھونپنے جیسا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق ایکس پر جاری بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ عوام کب تک حکمرانوں کی نااہلی کی بھینٹ چڑھتے رہیں گے۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ آمدن سے زیادہ خرچہ آپ کریں اور قیمت عوام ادا کریں، کیوں؟
انہوں نے کہا کہ خزانے میں پیسہ عوام کے خون پسینے کی کمائی سے اکٹھا ہوتا ہے، خزانے سے پیسے لینے کا رویہ ایسے جیسے مال مفت دل بے رحم، کچھ خدا کا خوف کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنی نااہلی سے عام آدمی سے زندگی گزارنے کا حق تو مت چھینیں۔

یاد رہے کہ نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول 26 روپے 2 پیسے اور ڈیزل 17روپے 34 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7