تیسرا پیرا آرچری نیشنل رینکنگ ٹورنامنٹ 5 مارچ سے اسلام آباد میں شروع ہو گا

اسلام آباد(ڈیسک)پاکستان پیرا آرچری کے زیراہتمام تیسرا پیرا آرچری نیشنل رینکنگ ٹورنامنٹ 5 مارچ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہو گا۔

ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں گے اور ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے آرچر اپنے ناموں کا اندراج 28 فروری تک کرواسکتے ہیں اور ٹورنامنٹ 6 مارچ تک جاری رہے گا، مزید معلومات کے لئے. آرگنائزنگ سیکرٹری منظر شاہ سے فون نمبر 03437554500 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.