You are currently viewing تیسرا ون ڈے: پاکستان ویمن کو 101رنز سے شکست، آسٹریلیا کا سیریز میں کلین سویپ

تیسرا ون ڈے: پاکستان ویمن کو 101رنز سے شکست، آسٹریلیا کا سیریز میں کلین سویپ

سڈنی (ڈیسک) آسٹریلیا ویمن نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان ویمن کو 101 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر سیریز میں کلین سویپ مکمل کر لیا۔
میزبان ٹیم آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 336رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، بیتھ مونی نے 133رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔
پاکستانی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 235رنز بنائے، بسمہ معروف 44 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔
بیتھ مونی کو میچ اور سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
گزشتہ روز نارتھ سڈنی اوول میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں آسٹریلیا ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 336رنز بنائے۔
بیتھ مونی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 105 گیندوں پر 133رنز بنائے جس میں 4 چھکے شامل تھے، یہ ان کے کیریئر کی بہترین اننگز ہے۔کپتان میگ لیننگ 72رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بیٹر رہیں۔
پاکستان کی طرف سے فاطمہ ثنانے 3 جبکہ ڈیانا بیگ اور ندا ڈار نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستانی خواتین ٹیم پہاڑجیسا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 50اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 235رنز بنائے، کپتان بسمہ معروف 44 ، سدرہ امین 34، صدف شمس 30، ندا ڈار 29اور منیبہ علی 27رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، آسٹریلیا کی طرف سے ایشلی گارڈنر نے تین اور جین جونیسن نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔