You are currently viewing تیسرا ون ڈے میچ، پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 288 رنز کا ہدف

تیسرا ون ڈے میچ، پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 288 رنز کا ہدف

کراچی (ڈیسک) پاکستان نے تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 288 رنز کا ہدف دے دیا۔
نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 287 رنز اسکور کیے۔
اوپنر امام الحق اور فخر زمان کے درمیان 37 رنز کی شراکت رہی، فخر زمان 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، دوسری وکٹ پر کپتان بابر اعظم اورامام الحق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، دونوں نے 108 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی جس میں بابر اعظم کا حصہ 54 رنز رہا۔
عبداللہ شفیق 19 رنز بناکر پویلین لوٹے، 90 رنز کی شاندار باری کھیلنے والے امام الحق 192 کے مجموعی اسکور پر میدان سے باہر گئے۔
آغاسلمان نے 31 جبکہ محمد رضوان نے 32 رنز بنائے، شاداب خان 21 اور محمد نواز 11رنز پر ناقابل شکست رہے ۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ہنری نے 3 جبکہ مِل نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پاکستان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔