You are currently viewing تھر میں غذائی قلت اور موت کا راج، ہلاکتوں کی تعداد 147 ہوگئی

تھر میں غذائی قلت اور موت کا راج، ہلاکتوں کی تعداد 147 ہوگئی

تھر (اسٹاف رپورٹر) تھر میں غذائی قلت کے سبب اموات کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث  مختلف امراض میں مبتلا مزید 6 بچے آج بھی اپنی زندگی کی بازی ہارگئے، حالیہ برس انتقال کرنے والے بچوں کی مجموعی تعداد 147 تک جاپہنچی ہے۔
غذائی قلت اور مختلف بیماریوں کے شکار بچے مٹھی کے سول اسپتال میں زیرِ علاج دو بچے بھی چل بسے۔
چھاچھرو کے نجی اسپتال میں دیڑھ ماہ کا بچہ، نواحی گاؤں اورکلوئی کے بنیادی صحت کے مراکز میں ایک نومولود سمیت 2سال کا بچہ اور نگر پارکر گاؤں میں بیمار 2 سالہ بچی بھی انتقال کرگئی۔