You are currently viewing توشہ خانہ کیس میں سزا کیخلاف بشریٰ بی بی کی اپیل دائر

توشہ خانہ کیس میں سزا کیخلاف بشریٰ بی بی کی اپیل دائر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کر دی۔
بشریٰ بی بی نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی۔
اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ احتساب عدالت کا 31 جنوری کا آرڈر کالعدم قرار دیا جائے۔
بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر کردہ اپیل میں ریاست اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 14 سال قید بامشقت اور 787 ملین روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.