You are currently viewing توشہ خانہ کیس: عمران خان کو نااہل قراردے دیا گیا

توشہ خانہ کیس: عمران خان کو نااہل قراردے دیا گیا

اسلام آباد (ڈیسک) الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دے دیا۔

توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نااہل قرار دے دیا ہے۔ عمران خان اب ممبر قومی اسمبلی نہیں رہے ہیں۔ الیکشن کیشن کے کے چار رکنی بینچ نے فیصلہ سنا دیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ عمران خان پر الزامات تھے کہ انھوں نے توشہ خانہ سے 14 کروڑ 20 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کے تحائف حاصل کیے جب کہ 30ہزار روپے کے تحائف ادائیگی کر کے حاصل کیے۔ انھوں نے ان تحائف کے 3 کروڑ 81 لاکھ 77 ہزار روپے قومی خزانے میں جمع کرائے جب کہ 8 لاکھ کے تحائف کی ادائیگی نہیں کی۔ عمران خان پر الزام ہے کہ ان کی اہلیہ نے 58 لاکھ 59 ہزار روپے کے ہار، بُندے، انگوٹھی اور کڑا 29 لاکھ 14 ہزار روپے وصول کیے جب کہ عمران خان نے گھڑی، کف لنکس، پین، انگوٹھی 2 کروڑ 27 لاکھ روپے دے کر حاصل کیے۔