اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی احتساب بیورو نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کل طلب کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں طلب کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بشریٰ بی بی سے تحقیقات کرے گی۔
یاد رہے کہ نیب نے بشریٰ بی بی کو 29 اگست کو بھی طلب کیا تھاتاہم وہ شوہر سے ملاقات کے باعث 29 اگست کو شامل تفتیش نہیں ہوئی تھیں ۔
بشریٰ بی بی کے وکیل کی جانب سے طلبی کی نئی تاریخ کی درخواست پر نیب نے 7ستمبر کی تاریخ دی تھی۔