You are currently viewing توانائی کی بچت، ملک بھر میں دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

توانائی کی بچت، ملک بھر میں دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیسک) قومی اقتصادی کونسل نے توانائی بچانے کے لیے ملک بھر میں دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل اجلاس ہوا جس میں سندھ، پنجاب اور کے پی کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔
اجلاس میں بلوچستان کے وزیر منصوبہ بندی اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں ملک بھر میں دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھاکہ توانائی بچانے کےلیے دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمرشل ایریاز آٹھ بجے بند ہوں گے، گرین انرجی کو فروغ دیں گے ،ایل ای ڈی بلب لگائیں گے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.