You are currently viewing توانائی بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد ترجیح ہے، امریکا

توانائی بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد ترجیح ہے، امریکا

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ توانائی بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد واشنگٹن کی ترجیح ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا نے پاکستان میں تقریباً 4000 میگا واٹ صاف توانائی کی صلاحیت بڑھانےمیں مدد کی، امریکی منصوبوں کے ذریعے آج لاکھوں پاکستانیوں کے گھروں کو بجلی فراہم کررہے ہیں۔
میتھیو ملر نے کہا کہ آج کے انتہائی اہم ماحولیاتی چیلنجز، خاص طور پرپانی کے انتظام سے نمٹنے کے لیے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل پریس بریفنگ میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ سے پاک ایران گیس پائپ لائن سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ کسی ممکنہ کارروائی پر تبصرہ نہیں کر سکتے تاہم ہر ایک کو مشورہ دیتے ہیں کہ ایران کے ساتھ کاروبار کرنے سے امریکی پابندیوں کا خطرہ ہوسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ سب کو مشورہ ہے ایران کے ساتھ کاروبار سے پہلے اس بات پر غور کریں، اسسٹنٹ سیکریٹری نے واضح کیا تھا ہم اس پائپ لائن کو آگے بڑھانے کی حمایت نہیں کرتے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7