You are currently viewing تنزانیہ: 49 مسافروں کو لے کر جانے والا طیارہ جھیل میں گر کر تباہ

تنزانیہ: 49 مسافروں کو لے کر جانے والا طیارہ جھیل میں گر کر تباہ

  • Post author:
  • Post category:حادثہ / دنیا
  • Post last modified:06/11/2022 17:49
  • Reading time:1 mins read

ڈوڈوما (ڈیسک) تنزانیہ میں 49 مسافروں کو لے کر جانے والا طیارہ جھیل میں گرگیا، بوکوبا ایئر پورٹ پر اترنے کی کوشش میں مسافر طیارہ جھیل میں گر کر تباہ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ تاحال موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو کا کام شروع کر دیا۔ حکام کے مطابق تنزانیہ کی نجی ہوائی کمپنی پریسجن ایئر کی پرواز کے لیے رجسٹریشن 5H-PWF کا حامل ATR-42-500 طیارہ تنزانیہ کے بوکوبا ہوائی اڈے پر لینڈنگ کر رہا تھا کہ ایئرپورٹ پر پہنچنے سے قبل ہی قریب موجود وکٹوریہ جھیل میں گر گیا۔طیارے کا بیشتر حصہ پانی میں ڈوب گیا، امدادی اداروں نے جھیل سے مسافروں کو نکالنے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ایک مسافر کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ کئی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثے کا شکار طیارہ 12 سال پرانا تھا ۔