You are currently viewing تمام کامیاب آزاد امیدواروں کا تعلق پی ٹی آئی سے نہیں، مصدق ملک

تمام کامیاب آزاد امیدواروں کا تعلق پی ٹی آئی سے نہیں، مصدق ملک

لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن ) کے سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ کامیاب ہونے والے سارے آزاد امیدوار تحریک انصاف کے نہیں ہیں۔
مصدق ملک نے کہا کہ آزاد امیدوار تقریباً 100 کے قریب نشستوں سےکامیاب ہوئے جو سارے پی ٹی آئی کے نہیں ہیں۔
انھوں نے کہا کہ جتنے پولز بتارہے تھے اس کے مقابلے میں کم سیٹیں ملیں، جنہوں نے (ن) لیگ کے امیدواروں کو ووٹ کیا ان کا شکرگزار ہوں۔
ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ امید ہے تمام امیدوار استقامت کےساتھ رہیں گے، اس معاملےمیں پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بہت سے لوگ دیگر جماعتوں میں شامل ہوئے ہیں، ہمیں بھی تنظیمیں معاملات پر غور کرنا چاہیے۔
مصدق ملک نے کہا کہ وفاق میں ہمارے پاس اتنی سیٹیں نہیں ہیں کہ ہم حکومت سازی کی طرف جائیں۔
ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ جیسی بھرپور الیکشن مہم کرنا چاہیے تھی ویسی نہ کرسکے، میرے پاس اطلاع نہیں کہ پی ٹی آئی سے کوئی رابطہ کیا گیا ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ جیسی بھی حکومت آئے گی وہ عوام کے ووٹ سے ہی آئے گی، بہت سارے لوگوں نے ہم سے بھی رابطہ کیا ہے۔
مصدق ملک نے کہا کہ ولید اقبال کی مبارک باد پر شکریہ ادا کرتا ہوں، میں نے پی ٹی آئی سینیٹر سے کہا ہے کہ وہ اپنے کامیاب امیدواروں پر نظر رکھیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.