You are currently viewing تمام معاملات مکمل، جہانگیر ترین کل نئی جماعت کا اعلان کردیں گے

تمام معاملات مکمل، جہانگیر ترین کل نئی جماعت کا اعلان کردیں گے

لاہور (ڈیسک) نئی سیاسی جماعت کے معاملات تکمیل کے مراحل میں داخل ہوگئے، جہانگیر ترین کل اپنی نئی پارٹی کا اعلان کردیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نااہلی کے باعث جہانگیر ترین کے پارٹی پیٹرن اِنچیف بننے کا امکان ہے جبکہ نااہلی ختم ہونے کی صورت میں وہ پارٹی کے چیئرمین ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ عبدالعلیم خان نئی پارٹی کے پہلے صدر اور عون چوہدری پارٹی آرگنائزر ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی جانب سے پارٹی کے لیے 3 نام زیر غور ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران جہانگیر ترین کل نئی پارٹی کا اعلان کریں گے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین سمیت دیگر قیادت لاہور پہنچ چکی ہے جہاں تمام امور کو آج حتمی شکل دے دی جائے گی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ میں شامل ہونے والوں کو بھی آج رات لاہور پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.