You are currently viewing تلخ کلامی پر اہلکار نے تھانے میں ہی پولیس افسر کو قتل کردیا

تلخ کلامی پر اہلکار نے تھانے میں ہی پولیس افسر کو قتل کردیا

گوجرانوالہ (نیوز ڈیسک) پولیس اہلکار نے تلخ کلامی کے دوران تھانے کے اندر فائرنگ کرکے پولیس افسر کو قتل کردیا۔
ایس ایچ او تھانہ کھیالی متین شفیق کی مدعیت میں سب انسپکٹر کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ کانسٹیبل یونس اور سب انسپکٹر رانا شفیق کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر یونس نے ایس ایم جی سے شفیق کو 4 فائر کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔
مقتول پولیس افسر کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
پولیس کے مطابق ملزم یونس کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق فرار کانسٹیبل یونس کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سب انسپکٹر رانا شفیق اور کانسٹیبل یونس دونوں تھانہ کھیالی میں ہی تعینات تھے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.