اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ آج قومی قیادت نے قوم کو متفقہ اور غیر متنازع آرمی چیف دیا۔ انہوں نے کہا کہ سینیارٹی کی بنیاد پر جو تعیناتی ہوئی اس پر حکومتی اتحاد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ تقرری سے متعلق فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہونا بھی خوش آئند ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان روز اول سے کہہ رہے ہیں کہ عمران خان نااہل اور نالائق ہیں۔ عمران خان نے ملک کے تمام اداروں کو متنازع بنایا، عمران خان ملک میں افراتفری چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کی سالمیت اور بقا کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو آئین اور قانون کو فالو کرنا ہوگا۔

تقرریوں سے متعلق فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہونا خوش آئند ہے، حمداللہ
- Post author:Umer Khan
- Post published:24/11/2022 21:03
- Post category:اسلام آباد / پاکستان / سیاست
- Post last modified:24/11/2022 21:03
- Reading time:1 mins read
Tags: hafiz Hamd ullha, islamabad, News in Pakistan, news pakistan, news pakistan tv, newspakistan, newspakistantv, pakistan news, PDM, Spokesman