You are currently viewing ترک ڈرامہ ”کورولش عثمان“ کے ایک اور اداکار جوڑے نے شادی کرلی

ترک ڈرامہ ”کورولش عثمان“ کے ایک اور اداکار جوڑے نے شادی کرلی

بیکوز (نیوز ڈیسک) معروف ترک ڈرامہ سیریز کورولش عثمان میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے دو اداکار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔
ترگت کا کردار ادا کرنے والے اداکار روزگار اکسوئے اور Yasemin Sancakli کی شادی 4 ستمبر کو ہوئی۔
ترک میڈیا کے مطابق 42 سالہ اداکار نے چند ماہ قبل پیرس میں اداکارہ کو شادی کی پیشکش کی تھی۔
شادی کی تقریب ترکیہ کے ضلع بیکوز کے علاقے Polonezköy میں منعقد ہوئی۔
کورولش عثمان میں کام کرنے والے اداکاروں Yiğit Uçan اور Yildiz Cagri Atiksoy نے بھی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔
یاد رہے کہ روزگار اکسوئے پہلی بار کورولش عثمان کے سیزن 3 میں نظر آئے تھے جبکہ انہوں نے چوتھے سیزن میں بھی کام کیا۔
چوتھے سیزن کے اختتام سے قبل وہ ڈرامے سے الگ ہوگئے تھے۔
قبل ازیں جولائی 2023 میں کورولش عثمان کے اداکاروں جیرکوتائی اور آئیگُل خاتون کا کردار نبھانے والےجاگری سینسوئے اور بوسے ارسلان نے شادی کی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ڈرامہ کے سیٹ پر ہی ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے اور پھر زندگی بھر کے ساتھی بن گئے۔
اداکار جوڑے کی شادی میں کورولش عثمان میں عثمان کا کردار نبھانے والے اداکار براک نے بھی شرکت کی اور تقریب میں رقص بھی کیا تھا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7