You are currently viewing ترک صدر نے نورالدین نباتی کو وزیر خزانہ تعینات کر دیا

ترک صدر نے نورالدین نباتی کو وزیر خزانہ تعینات کر دیا

انقرہ (ڈیسک)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کئی ہفتوں سے جاری اقتصادی بحران کے باعث وزیر خزانہ لطفی الوان کو تبدیل کر کے ان کے نائب نور الدین نباتی کو نیا وزیر خزانہ تعینات کردیا۔

فرانسیسی خبررساں ادارے نے صدارتی فرمان کے حوالے سے بتایا کہ ملک میں جاری اقتصادی بحران کے باعث افراط زر کی شرح میں اضافہ ہوا جبکہ لیرا کی شرح تبادلہ کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔انھوں نے کہا کہ صدر رجب طیب اردوان نے موجودہ وزیر خزانہ لطفی الوان کا استعفی منظور کرتے ہوئے ان کے نائب نورالدین نباتی کو ذمہ داریا ں سونپ دی ہیں۔لطفی الوان کو وزارت خزانہ کی ذمہ داری نومبر 2020 میں سونپی گئی تھی۔