You are currently viewing ترک امریکا تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان سٹرٹیجک شراکت داری میں موجودہ مشکل دور جلد ختم ہو جائے گا،ترک صدر

ترک امریکا تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان سٹرٹیجک شراکت داری میں موجودہ مشکل دور جلد ختم ہو جائے گا،ترک صدر

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:28/09/2018 17:40
  • Reading time:1 mins read

نیویارک (ڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترک امریکا تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان سٹرٹیجک شراکت داری میں موجودہ مشکل دور جلد ختم ہو جائے گا۔

نیویارک میں ترکی یو ایس بزنس کونسل کے زیر اہتمام 9 ویں ترکی انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں ترکی اور امریکہ کے باہمی تعلقات میں کئی نشیب و فراز آئے۔ فیتو، دہشت گردی کے خلاف جنگ، مقبوضہ بیت المقدس اور شام پر پابندیوں کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان اختلافات سامنے آئے لیکن ان اختلافات کو رفتہ رفتہ طے کر لیا جائے گا کیونکہ دونو ں ممالک کے درمیان سٹریٹجک پارٹنر شپ موجود ہے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.