ترکی کے تیار کردہ طویل الفاصلہ میزائل اتماجہ کا کامیاب تجربہ

انقرہ(ڈیسک)ترکی نے اتماجہ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیاہے۔ ترک ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق انقرہ میں میڈیا سے گفتگو میں ایڈمیرل اوزبال نے بتایا کہ ضلع سنوپ میں مقامی طور پر تیار کردہ طویل الفاصلہ میزائل اتماجہ” کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

میزائل تجربہ کے وقت ترک بحریہ کےکمانڈر ایڈمیرل عدنان اوزبال اور گورنر ایرول قاراعمر اولو بھی موقع پر موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ مقامی طور پر تیار کردہ یہ میزائل دوست ملکوں کےلیے ہمارے اعتماد اور دشمنوں کے لیے خوف کا پروانہ بنے گا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.