You are currently viewing ترکی کاشام کے شمالی علاقے میں کرد جنگجوؤں کے خلاف آپرشن شروع

ترکی کاشام کے شمالی علاقے میں کرد جنگجوؤں کے خلاف آپرشن شروع

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:10/10/2019 14:29
  • Reading time:1 mins read

انقرہ (ڈیسک) ترکی نے شام کے شمالی علاقے میں کرد جنگجوؤں کے خلاف  آپرشن شروع کر دیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق فوجی کارروائی کے حوالے سے ترک سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ شام میں فوجی آپریشن فضائی کارروائی سے شروع کیا گیا ہے اور اس میں بری فوج کا تعاون بھی حاصل ہوگا۔

ترک میڈیا کے مطابق راس العین میں بمباری کی گئی، طیاروں کے اڑنے کی آوازیں بھی سنی جاسکتی ہیں اور عمارتوں سے دھواں اٹھتا نظر آرہا ہے،شام میں فوجی کارروائی کے تازہ سلسلے پر متعدد ممالک کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے کہ اس سے خطے کے بحران میں اضافہ ہوگا، ترکی کا کہنا تھا کہ کارروائی کا مقصد خطے کو محفوظ بنانا ہے تاکہ لاکھوں مہاجرین کو شام واپس بھیجا جاسکے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.