You are currently viewing ترکی میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس  کے ایک لاکھ7ہزار532 کیس رپورٹ

ترکی میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک لاکھ7ہزار532 کیس رپورٹ

  • Post author:
  • Post category:دنیا / صحت
  • Post last modified:04/02/2022 16:45
  • Reading time:1 mins read

انقرہ(ڈیسک) ترکی میں 24 گھنٹوں کیدوران کورونا وائرس کے ایک لاکھ7 ہزار 532 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں متاثرہ کیسز کی مجموعی تعدادایک کروڑ 19لاکھ 40ہزار 695 ہو گئی ہے۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک وزارت صحت نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کید وران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 233 اموات ہوئیں جس کے بعد ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 88 ہزار 64 ہو گئی ہے جبکہ اس عرصے میں 88 ہزار 14 افراد وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ گزشتہ روز4لاکھ 55ہزار 463 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔