انقرہ(ڈیسک)ترکی کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں کورونا وائر س سے متاثرہ 54 ہزار 100 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں وائرس سے متاثرہ کیسز کی مجوعی تعداد بڑھ کر10,457,164 ہو گئی ہے۔
چینی خبر رساں ادارے نیترکی کی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں وائرس سے 136 افراد کی اموات ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں اموات کی مجوعی تعداد بڑھ کر 84 ہزار 758 ہو گئی ہے اور 68 ہزار 895 افراد وائرس سے صختیاب ہوئے ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ گزشتہ روز کل 364,426 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 54 ہزار100کیسز کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔رپورٹ کیمطابق ترکی نیچینی سینوواک ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری کے بعد 14 جنوری 2021 کو بڑے پیمانے پر کورونا وائرس ویکسی نیشن مہم کا آغاز کیا تھا جس کے بعد 57 ملین سے زیادہ افراد کو ویکیسن کی پہلی خوراک اور 52 ملین سے زیادہ افراد کو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگا دی گئیں ہیں۔