You are currently viewing ترکی توانائی کے شعبے میں اسرائیل کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے، صدر رجب طیب اردوان

ترکی توانائی کے شعبے میں اسرائیل کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے، صدر رجب طیب اردوان

  • Post author:
  • Post category:دنیا / سیاست
  • Post last modified:10/03/2022 13:56
  • Reading time:1 mins read

انقرہ(ڈیسک)ترک صدررجب طیب اردوان نے کہا کہ وہ توانائی کے شعبے میں اسرائیل کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے ترکی کے دورہ پر آئے ہوئے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے ساتھ ملاقات کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ وہ توانائی کے شعبے میں اسرائیل کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں، ترکی کے پاس ایسے منصوبوں کو نافذ کرنے کا تجربہ ہے اور انہیں یقین ہے کہ یہ تاریخی دورہ ترکی اور اسرائیل کے تعلقات میں ایک اہم موڑ ثابت ہو گا۔ ترک صدر نے کہا کہ اس سے علاقائی اور دو طرفہ تعاون کے نئے مواقع سامنے آئیں گے،ترکی کے وزرائے خارجہ اور توانائی آئندہ دور میں اسرائیل کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمار امقصد اسرائیل کے ساتھ مشترکہ مفادات اور باہمی حساسیت کے احترام پر مبنی سیاسی مکالمے کو مضبوط کرنا ہے۔انہوں نے اسں موقع پر اسرایل سے فلسطین کے ساتھ معاملات کو مثبت کرنے کا اظہار بھی کیا۔ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے کہا کہ مشرقی بحیرہ روم کے علاقے میں اسرائیل اور ترکی کے درمیان شراکت داری اور اچھے ہمسایہ تعلقات ہم سب کے لیے اہم ہیں،ہم اپنے اختلافات کو باہمی احترام اور خیر سگالی کے ساتھ، مناسب طریقہ کار اور اداروں کے ذریعے حل کرنے کے لئے تیار کریں گے۔