انقرہ (ڈیسک)ترکی کے پراسیکیوٹرز نے گزشتہ روز 2016 میں ہونے والی ناکام بغاوت کا منصوبہ بنانے والے نیٹ ورک سےمبینہ روابط کے الزام میں 100 مشتبہ افراد کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔
چینی خبر رساں ادارے نے ترکی کے پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کے ایک بیان کےحوالے سے بتایا کہ پراسیکیوٹرز کی جانب سے 100 مشتبہ افراد کے گرفتاری کے وارنٹ جاری ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز نے ملک کے40 شہروں میں کارروائیوں کے دوران 43مشتبہ افراد کوگرفتار کر لیا ہے۔ ترک حکومت فتح اللہ گولن کی تحریک پر ریاستی بیوروکریسی میں دراندازی اور 15 جولائی 2016 میں ہونے والی ناکام بغاوت کی کوشش کا الزام عائد کرتی ہےجس میں 250 افراد مارے گئے تھے۔ترک حکومت نے بغاوت کی کوشش کے بعد نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے مشتبہ افراد کے خلاف ملک بھر میں بڑے پیمانے پر کریک ڈان شروع کر رکھا ہے۔