You are currently viewing ترکیہ کے صدر کا امریکی سفیر سے ملاقات سے انکار

ترکیہ کے صدر کا امریکی سفیر سے ملاقات سے انکار

  • Post author:
  • Post category:دنیا / سیاست
  • Post last modified:03/04/2023 13:06
  • Reading time:1 mins read

انقرہ(ڈیسک)ترکیہ صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعت کے صدارتی امیدوار کیمل کیلک دروگلو سے ملاقات کے بعد ترکیہ میں امریکی سفیر کے لیے ملاقات کے دروازے بند ہو گئے ہیں۔
روسی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ ترکیہ میں امریکی سفیر اپوزیشن جماعت ری پبلکن پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدوار کیمل کیلک دروگلو سے ملاقات کے بعد صدر سے بات چیت کا کیسے کہہ سکتے ہیں ،ہمارے دروازے اب ان کے لیے بند ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی سفیر کو اپنی حدود خود معلوم ہونی چاہیے ۔
واضح رہے کہ ترکیہ میں صدارت اور پارلیمانی انتخابات 14مئی کو ہوں گے اس سے قبل 24 جون 2018 کو صدارتی انتخابات ہوئے تھے جس میںرجب طیب اردوان 52.6 فیصد ووٹ لے کر صدر منتخب ہوئے تھے۔