You are currently viewing ترکیہ شام تباہ کن زلزلہ، ریسکیو آپریشن، عجیب واقعات سامنے آنے لگے

ترکیہ شام تباہ کن زلزلہ، ریسکیو آپریشن، عجیب واقعات سامنے آنے لگے

دمشق (ڈیسک) ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے کے بعد عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کو ریسکیو کرنے کے موقع پر عجیب واقعات منظرعام پر آنے لگے۔
العربیہ ویب سائٹ کے مطابق امدادی کارکنوں نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ مذکورہ ویڈیو د کھایا گیا ہے کہ ملنے تلے دبا بوڑھا شخص امدادی رضاکاروں سے وضو کے لیے پانی مانگ رہا ہے تاکہ اس کی نماز قضا نہ ہو جائے۔ امدادی کارکن انہیں شدید سردی سے بچنے کے لیے کمبل دے رہے ہیں تاہم مذکورہ شخص ان سے پانی مانگ رہے ہیں۔ بزرگ کہتے ہیں ”مجھے پانی دو تاکہ میں وضو کروں، میری نماز قضا ہو رہی ہے“۔ مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جسے لاکھوں مرتبہ دیکھا گیا ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7