کرد (نیوز ڈیسک) ترکیہ کے جنوب مشرقی علاقے کرد میں جنگلات میں آگ لگنے سے 12 افراد ہلاک ہوگئے۔
ترک وزیر صحت نے بتایا کہ جنگلات میں آگ لگنے کا واقعہ گزشتہ شب پیش آیا جہاں آگ نے جنگلات کو تیزی سے لپیٹ میں لے لیا۔
وزیر صحت کے مطابق آتشزدگی کے واقعہ میں اب تک 12 افراد ہلاک اور 75 سے زائد زخمی ہوئے جن کا علاج جاری ہے۔
آگ لگنے سے سیکڑوں جانور بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
یورپی فاریسٹ فائر انفارمیشن سسٹم کے مطابق رواں برس ترکیہ میں اب تک جنگلات میں آگ لگنے کے 74 واقعات رونما ہوچکے ہیں جس نے 31 ہزار 900 ایکڑ اراضی تباہ ہوئی۔