You are currently viewing ترکیہ اور شام میں شدید زلزلے کے باعث نقصانات پر وزیر اعظم کا اظہار افسوس

ترکیہ اور شام میں شدید زلزلے کے باعث نقصانات پر وزیر اعظم کا اظہار افسوس

اسلام آباد (ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکیہ اور شام میں شدید زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر اپنے افسوس اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
زلزلے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر وزیر اعظم نے شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اظہار تعزیت کیا ہے۔
اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ برادر اسلامی ملک ترکیہ میں زلزلے پر پاکستان ترک عوام کے ساتھ ہے۔
پاکستان ترکیہ کی ہر ممکن مدد کرے گا، ترکیہ نے بھی ہر مشکل گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے۔
پاکستانی عوام ترکی میں آنے والی ناگہانی آفت کے باعث جانی اور مالی نقصان پر نہایت دکھ کی کیفیت میں ہیں۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.