You are currently viewing ترقی پذیر ممالک کی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر مبنی مغربی ملکوں کے یکطرفہ جابرانہ اقدامات کی مذمت

ترقی پذیر ممالک کی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر مبنی مغربی ملکوں کے یکطرفہ جابرانہ اقدامات کی مذمت

اقوام متحدہ (ڈیسک)اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 46 ویں اجلاس میں چین ، روس ، شام ، ایران ، کیوبا ، بیلاروس ، وینزویلا ، بولیویا ، سری لنکا ، فلپائن ، لاس ، کمبوڈیا ، زمبابوے ، شمالی کوریا اور کئی دیگر ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر مبنی مغربی ممالک کے یکطرفہ جابرانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے ان کے فوری خاتمے کی اپیل کی ہے۔

مشترکہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ یکطرفہ اقدامات بین الاقوامی قانون کے منافی ، قومی خودمختاری اور داخلی امور میں مداخلت ، پابندیوں سے متاثرہ ممالک کی معاشرتی اور معاشی ترقی میں رکاوٹ ، عوام کی فلاح و بہبود کو نقصان پہنچانے والے اور بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کرتے ہیں۔ وبا کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں متعلقہ ممالک کے یکطرفہ جبر ی اقدامات سے متاثرہ ممالک کو موجودہ وبا سے موثر انداز میں نمٹنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور عوام کو طبی علاج اور ویکسین کے استعمال سے محروم کیا گیا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.