سیالکوٹ(ڈیسک ) :بلوچستان کے علاقے تربت میں قتل ہونے والے نوجوانوں کا دوست اور واقعہ کا عینی شاہد حیدر معجزانہ طور پر زندہ بچ کر گھر واپس پہنچ گیا۔
تربت واقعہ میں زندہ بچ جانے والا حیدر نامی نوجوان بحفاظت اچانک واپس اپنے گھر پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔ حیدر کے گھر پہنچتے ہی اس کی ماں کے خوشی سے آنسو جاری ہوگئے اور وہ لخت جگر سے لپٹ کر روتی رہی۔
واضح رہے کہ 15 نومبر کو بلوچستان کے علاقے تربت میں 15 افراد کی لاشیں ملی تھیں جنہیں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا تھا، انہی افراد میں سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال سے تعلق رکھنے والے 3 نوجوان ابوبکر، حمزہ اور حیدر بھی تھے جو اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ترکی جانے کے لئے نکلے تاہم راستے میں یہ دہشت گردی کا نشانہ بن گئے۔واقعہ میں زندہ بچ جانے والا حیدر نامی نوجوان بحفاظت اچانک واپس اپنے گھر پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔
(این این آئی)