اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فارن ایجنٹ، گھڑی چور، گیدڑ بزدلی اور خوف کا نمونہ عبرت بن چکا ہے۔
ہفتہ کو جاری ٹویٹ میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ توشہ خانہ لوٹ مار کی فرد جرم سے بچنےکے لئے ٹانگ پر پلاسٹر باندھ لیا، فارن فنڈنگ سے بچنے کے لئے معذور ہوگئے، ٹیریان کیس سے فرار میں سکیورٹی بہانہ بن گئی، اداروں کے خلاف دھمکیوں کے کیس میں بزرگ بن گیا۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ روزانہ ایک نیا بہانہ، میں نے عدالت نہیں جانا، میں تلاشی نہیں دوں گا، میں میڈیکل نہیں کراؤں گا، میری جان کو خطرہ ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ دوسری طرف پیشی کے بغیر ریلیف، عوامی سوچ کے ترازو کے ایک پلڑے میں ”لاء“ ہے، دوسری طرف ”لاڈلہ“ہے۔ ترازو کے پلڑے برابر کرو۔
