You are currently viewing تحریک عدم اعتماد  پر تازہ ترین پیش رفت کے بعد ایم کیو ایم کی مشارت جاری

تحریک عدم اعتماد پر تازہ ترین پیش رفت کے بعد ایم کیو ایم کی مشارت جاری

کراچی (ڈیسک) تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تازہ ترین سیاسی صورت حال پر ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت میں مشاورت جاری ہے۔

ایم کیو ایم ممبران کی اکثریت ، رابطہ کمیٹی کے ساتھ ساتھ کچھ منتخب نمائندےاپوزیشن کے ساتھ چلنا چاہ رہے ہیں۔ جب کہ ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت کا رجحان حکومت کی طرف ہے۔
اس صورت حال کے باعث ایم کیو ایم کو فیصلہ کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔ ایم کیو ایم رہنما اور وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم بدھ تک اپنے فیصلے کو سامنے لانے کی پوزیشن میں ہوگی، انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی وزارت یا عہدے کی پیش کش نہیں ہوئی ،حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک، علی زیدی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل پر مشتمل حکومتی وفد نے پیر کو اسلام آباد میں ایم کیو ایم کی اعلی قیادت سے ملاقات کی تھی جس میں حکومتی وفد نے ایم کیو ایم کو منانے کی کوششیں کرتے ہوئے انہیں سندھ میں گورنر شپ ، وفاق میں پورٹ اینڈ شپنگ کی وزارت کے علاوہ ایک مشیر کی بھی پیش کش کی تھی۔