You are currently viewing تحریک انصاف یوم تاسیس،ایف9 پارک جلسے کے لیئے سج گیا

تحریک انصاف یوم تاسیس،ایف9 پارک جلسے کے لیئے سج گیا

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے یوم تاسیس کی تیاریاں آخری مراحل پر ہیں،جلسہ ایف 9 پارک میں  کیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے ایف 9فاطمہ جناح پارک میں تحریک انصاف کے یوم تاسیس کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں،آج اسلام آباد میں باقائدہ ریلیاں نکالیں جایئں گی جس کی قیادت شاہ محمود قریشی، اسد عمر، نعیم الحق، فضل خان، ابرارالحق اوردیگرقائدین کریں گے، ریلی کا آغاز آج سہ پہرزیروپوائنٹ سے ہوگا۔

یاد رہے یوم تاسیس کے موقع ہرملک میں جاری کرپشن اور پاناما لیکس سے متعلق لوگوں کو آگاہی دی جائے گی۔