You are currently viewing تحریک انصاف کے رویے سے لگتا نہیں یہ اپنی مدت پوری کریں گے، سعد رفیق

تحریک انصاف کے رویے سے لگتا نہیں یہ اپنی مدت پوری کریں گے، سعد رفیق

  • Post author:
  • Post category:پاکستان
  • Post last modified:20/01/2019 13:32
  • Reading time:1 mins read

لاہور(ڈیسک) وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رویے سے لگتا نہیں یہ اپنی مدت پوری کریں گے۔

لاہور میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی 5 ماہ کی حکومت میں پاکستان کی معیشت کی بنیادیں ہل چکی ہیں، عوام پی ٹی آئی کی جانوں کو رو رہے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت نے ہر چیز کو مشکل بنا دیا ہے تاہم یہ دور نہیں رہے گا یہ دور بدلے گا۔

سعد رفیق نے کہا کہ تحریک انصاف کے رویے سے لگتا نہیں یہ اپنی مدت پوری کریں گے، حکومت اپنے بوجھ سے خود گرنا چاہیتی ہے، عمران خان اپنی مدت پوری نہیں کرنا چاہتے جب کہ مینڈیٹ نہ ماننے کے باوجود ہم چاہتے ہیں کہ سسٹم چلے ہیں، حکومت اپنے وعدے پورے کرے یا ایکسپوز ہو اور یہ پہلی بار ہے اپوزیشن مفاہمت کی بات کر رہی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.