لاہور (ڈیسک) پارٹی موقف سے منحرف پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما عظمیٰ کاردار نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آگنائزر مریم نواز نے ایک روز قبل عظمیٰ کاردار سے ملاقات کی اور ان کو پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دی۔
مریم نواز کے خوش آمدید کہنے پر پر عظمیٰ کاردار نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
یاد رہے کہ عظمیٰ کاردار کو پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی اصولوں اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکال دیا گیا تھا، عظمیٰ کاردار نے عمران خان اور ان کی اہلیہ پر تنقید کی تھی جس پر تحریک انصاف نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے ان کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
عظمیٰ کاردار کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور حکومت میں کرپشن کا 70فیصد بنی گالہ جب کہ باقی 30فیصد دیگر لوگوں کے حصے میں آیا۔ انھوں نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ بشریٰ بی بی ناجائز کام کروانے کے لیے خان صاحب سے فائلیں سائن کرواتی رہیں اور ٹرانسفرز پوسٹنگز کی مد میں لاکھوں روپے وصول کرتی رہی ہیں۔
