You are currently viewing تحریک انصاف کی حکومت مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے پرعزم ہے، فیصل واوڈا

تحریک انصاف کی حکومت مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے پرعزم ہے، فیصل واوڈا

اسلام آباد (ڈیسک)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی حکومت نے مہمند ڈیم کی تعمیر کا تہیہ کر رکھا ہے

 انہوں نے نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عمران خان کی قیادت میں ملک میں آبی ذخائر کی تعمیر کو یقینی بنائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کی بہتری کے لئے مہمند ڈیم کے علاوہ بھی کئی آبی ذخائر کی تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے زمین کے حصول سمیت تمام ضروری کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیموں کی تعمیر کے لئے سمندر پار پاکستانی عمران خان کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں مہمند ڈیم کے ٹھیکہ بارے سوال کے جواب میں فیصل واو ڈانے کہا کہ مہمند ڈیم کی بولی کا عمل پاکستان کے مسلم لیگ( ن) کی حکومت کے دورمیں شروع ہوا لہذا اس پر میں کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے وزیراعظم کے طور پر ملک میں نظام کومرکزی دھارے میں لانے کے لئے پر عزم ہیں ۔بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ کے نام ای سی ایل میں ہونے بارے تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ملک اور عوام کی کی ترقی کے لئے اپوزیشن کو ساتھ لے کر آگے جاناچاہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں، انہوں نے کہا کہ ہماری کسی سیاسی شخص کے ساتھ کوئی ذاتی مخاصمت نہیں ہے بلکہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ( ن) سمیت تمام سیاسی عناصر اپنے اچھے یا برے اعمال کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے آصف علی زرداری کے بارے میں کہا کہ مبینہ طور پر کرپشن کرنے کے باعث اس شخص کو جیل جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہم نہیں سمجھتے کہ پی پی پی کو کوئی ریلیف دیا جا رہا ہے دیا جا رہا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.