You are currently viewing تحریک انصاف نے تحریری معاہدے کے ایک نقطے پر بھی عمل نہیں کیا ،  عامر خان

تحریک انصاف نے تحریری معاہدے کے ایک نقطے پر بھی عمل نہیں کیا ، عامر خان

کراچی (ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما  عامر خان کا کہناہے کہ  حکومت سازی  کے دوران پاکستان تحریک انصاف   نے  جو معاہدہ کیا تھا  اس کے ایک نقطے  پر بھی عملدرآمد  نہیں  کیا گیا ۔

سندھ ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران عامر خان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی نے ایم کیو ایم کی مقبولت ثابت کردی، ہمارا تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد بھی ہے اور ان سے تحفظات بھی ہیں، 2018 کے عام انتخابات میں جس طرح ہم سے سیٹیں چھینی گئیں اس پر ہمیں تحفظات ہیں، ہم نے الیکشن پر ہونے والے تحفظات پر عدالت کے دروازوں پر دستک دے رکھی ہے،

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کا کہنا تھا کہ وزارت ملنا بڑا مسئلہ نہیں بلکہ شہری علاقوں کیلئے ترقیاتی پیکجز ملنے چاہئیں، پی ٹی آئی نے جو تحریری معاہدہ کیا تھا اس کے ایک نقطے پر بھی عملدرآمد نہیں کیا گیا، کچھ روز قبل شاہ محمود قریشی اور اسد عمر سے بات چیت میں ایم کیو ایم نے اپنے تحفظات رکھے، انہوں نے معاہدے پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.