لاہور (ڈیسک) رائے ونڈ میں 3 نومبر سے شروع کر نے والے تبلیغی جماعت کا سالانہ اجتماع کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
اجتماع میں غیر ممالک کے مندوبین کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ترجمان ضلعی حکومت کے مطابق غیر ملکی مہمانوں کیلئے حلقہ بیرون قائم کردیا گیا،اجتماع دو مرحلوں میں ہوگا۔پہلا تین روزہ مرحلہ 3نومبر جمعرات کے روز بعداز نماز عصر امیر جماعت مولانا نذر الرحمن کے ابتدائی بیان سے شروع ہو گا ۔اس موقع پر تبلیغی جماعت کے اکابرین بھی خطاب کریں گے۔اس سال اجتماع میں شرکا کی بڑھتی تعدا د کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے دس فیصد زیادہ انتظامات کئے جارہے ہیں اور پہلے مرحلے میں لاہور ،پشاور ،ملتان ،کوئٹہ ڈویژن کے شہری شرکت کریں گے جبکہ دوسرے مرحلہ میں فیصل آباد ،سوات،ڈی آئی خان اور کراچی ڈویژن کے شہری شرکت کرینگے ۔دوسرا مرحلہ 11نومبر کو شروع ہوگا اور 13نومبر کو اختتامی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا ۔