You are currently viewing تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے سے 9 بچے لاپتہ، تلاش جاری

تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے سے 9 بچے لاپتہ، تلاش جاری

کوہاٹ (ڈیسک) خیبر پختونخوا کے علاقے کوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا ہے، سیر کی غرض سے آئے ہوئے بچے کشتی الٹے سے ڈیم میں ڈوب گئے۔
ذرائع کے مطابق کشی میں کل 30افراد سوار تھے جن میں سے 25بچے ڈیم میں ڈوب گئے۔ ڈوبنے والوں میں سے 16بچوں کو نکال لیا گیا جب 9تاحال لاپتہ ہیں۔
کوہاٹ انتظامیہ کے کا کہناہے کہ گم شدہ بچوںکی تلاش کے لیے غوطہ خور ٹیم کام کر رہی ہے۔
ڈی سی کوہاٹ نے بتایا کہ کشتی میں زیادہ تر بچے سوار تھے، ہماری پوری کوشش ہے کہ انھیں ریسکیو کیا جا سکے، حادثہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار کرانے کے باعث پیش آیا۔