بلوچستان (ڈیسک) کوئٹہ سمیت بلوچستان اور ملک بھر میں پشتون ثقافت کا دن جوش و خروش سے منایا گیا۔
اس دن کی مناسبت سے مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا جہاں پشتون ثقافت کی مناسبت سے مختلف رنگ بکھیرے گئے، میلوں میں کئی طرح کی سرگرمیوں کا انتظام کیا گیا تھا
ثقافتی دن کے موقع پر تقاریب میں شریک لوگوں کا کہنا تھا کہ ہم اس دن کو خصوصی طور پر منا رہے ہیں، روایتی لباس پہن کر سروں پر پشتون پگڑی باندھی ہے اور سب اپنا اتن پیش کر رہے ہیں، ہمیں اپنی ثقافت پر فخر ہے اور ہم اس کا اظہار کر رہے۔
ثقافتی تقریب میں پشتون خاندان بچوں کے ہمراہ شرکت کر رہے تھے جنہوں نے ثقافتی لباس زیب تن کیے ہوئے تھے ، ثقافتی میلہ دیکھ کر لوگوں نے خوب خوشی کا اظہار کیا جب کہ بچے تمام سرگرمیوں سے محظوظ ہوئے۔
