You are currently viewing بے وقوف کیوں کہا، کویت میں نکاح کے 3منٹ بعد طلاق

بے وقوف کیوں کہا، کویت میں نکاح کے 3منٹ بعد طلاق

کویت سٹی (ڈیسک) کویت میں دلہن نے نکاح کے فوری بعد ہی عدالت سے نکاح فسخ کرنے کی درخواست کر دی۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق نکاح کی قانونی کارروائی مکمل ہونے پر جوڑا عدالت سے نکل رہا تھا کہ اسی دوران دلہن کسی چیز سے ٹکرا کر گر گئی۔
یہ دیکھ کر دولہا نے اسے غبیہ (بے وقوف( کہہ دیا، دلہن اس مذاق پر ناراض ہوگئی اور فوری طور پر جج سے فسخ نکاح کی درخواست کر دی۔
جج نے درخواست قبول کرتے ہوئے نکاح کے 3 منٹ بعد فسخ نکاح کی دستاویز جاری کردی۔
دونوں نکاح کے بعد ابھی شوہر اور اہلیہ کی حیثیت سے عدالت سے باہر نہیں آئے تھے کہ علیحدگی کا فیصلہ ہو گیا۔
اسی تناظر میں اسے کویت کی تاریخ کا مختصر ترین نکاح قرار دیا جا رہا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.